Thursday, March 28, 2024

شاہ محمود کی ازبک وزیراعظم سے ملاقات، دو طرفہ تعاون، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

شاہ محمود کی ازبک وزیراعظم سے ملاقات، دو طرفہ تعاون، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
July 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود نے ازبک وزیراعظم عبداللہ آریپوف سے ملاقات کی، دو طرفہ تعاون بڑھانے اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا دوطرفہ معاہدوں سے تجارتی و اقتصادی تعاون مزید مستحکم ہو گا، لیگل فریم ورک سے بہتر سہولتیں میسر آئیں گے، افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار مصالحانہ نوعیت کا ہے۔

پاکستان ازبکستان سمیت وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ازبکستان کے ساتھ  تاریخی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ طرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

وزیر خارجہ نے جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس کے انعقاد پر وزیر اعظم ازبکستان کو مبارکباد دی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا، وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ازبکستان اور اس کانفرنس میں شرکت، سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ، معاشی شراکت داری اور خطے میں اقتصادی، تجارتی و کثیر الجہتی روابط بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔