Tuesday, April 16, 2024

شاہ محمود کا وزارت خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ سیل کا اچانک دورہ

شاہ محمود کا وزارت خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ سیل کا اچانک دورہ
April 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ سیل کا اچانک دورہ کیا۔ وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرائسزمینجمنٹ سیل کے مختلف سیکشن کا جائزہ لیا۔ ڈی جی کرائسز مینجمنٹ سیل سلمان اطہر نے سیل کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ سیل میں موصول ہونے والی شکایات کا بھی جائزہ لیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں بحیثیت قوم مل کر اس وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونا ہے۔