Monday, May 20, 2024

شاہ محمود کا ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک امریکا تعلقات پر گفتگو

شاہ محمود کا ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک امریکا تعلقات پر گفتگو
May 21, 2021

نیویارک (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، پاک امریکا تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا اور افعان مسئلے کے جامع سیاسی حل کیلئے بھر پور حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔ سینیٹر لنڈسے گراہم کی افغان امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔

وزیر خارجہ کی مالدیپ کے وزیر خارجہ اور سابق افغان وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں، اسلامی اُمہ کے مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر تبادلہ خیال کیا۔