Monday, May 13, 2024

شاہ محمود کا برطانوی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر غور

شاہ محمود کا برطانوی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر غور
January 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے دوران گفتگو مطالبہ کیا کہ برطانیہ 80 لاکھ کشمیریوں کو بھارتی قید سے آزاد، تنازعہ کشمیر حل کرانے میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے برطانوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے افغانستان، کشمیر اور ایران سے متعلق اچھی گفتگو ہوئی، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے علاقائی امن کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک، برطانیہ تعلقات کے فروغ، علاقائی امن کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق کیا۔