Wednesday, April 24, 2024

شاہ محمود وزیراعظم بننے کیلئے کھیل کھیل رہے ہیں، بلاول کا دعویٰ

شاہ محمود وزیراعظم بننے کیلئے کھیل کھیل رہے ہیں، بلاول کا دعویٰ
May 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شاہ محمود سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں شاہ محمود  تحریک انصاف یا حکومت کے وزیر نہیں وہ وزیر اعظم بننے کےخواب دیکھ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے شاہ محمود قریشی کے پی ٹی آئی کے سندھ میں آنے کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کیلئے ان کی طرف دست تعاون بڑھا رہی ہے لیکن یہ اپنے ہی منہ پر طمانچہ لگا رہے ہیں، شاہ محمود ساری باتیں سامنے لانے پر مجبور نہ کریں۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے شعبہ صحت کو تحفظ اور ریلیف فراہم کر نے کا مطالبہ کردیا۔ یو این کی رپورٹ کے مطابق ٹڈی دل سے پاکستان کو زیادہ خطرہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے نرسز کے عالمی دن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نرسز کو سلام پیش کرتے ہیں، فوڈ سکیورٹی ایک اہم ایشو بنا ہوا ہے، وفاقی حکومت کو ٹڈی دل سے متعلق تیاری کے لئے ایک سال ملا، دوسرا سال ہے اور وفاقی حکومت ٹڈی دل کے حل میں ناکام ہوئی ہے، وفاقی حکومت سندھ سے کیا ہوا وعدہ پورا کرے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی مزید بولے کہ وفاق نے سندھ حکومت سے 6 جہازوں کا وعدہ کیا تھا، سندھ کو ایک جہاز دیا گیا اس کا بھی پائلٹ نہیں ہے، حکومت ملک بھر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے، ٹڈی دل کی خطرناک صورتحال جنم لے چکی ہے، ٹڈی دل نے سندھ کی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔