Friday, April 19, 2024

شاہ محمود قریشی کی وزیر خارجہ کرسٹینا فری لینڈ سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی کی وزیر خارجہ کرسٹینا فری لینڈ سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
July 11, 2019
 لندن (92 نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹینا فری لینڈ سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کےجرأت مندانہ فیصلوں کی تعریف کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور کینیڈا کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت اطمینان بخش ہے ۔ کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کے جرات مندانہ فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کنیڈین وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی لندن میں دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل بیرونز پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے بھی ملاقات  ہوئی۔ دوران ملاقات دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ تنظیم نے کامن ویلتھ کی سترویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراء پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل کو پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کی برطانیہ آمد کے حوالے سے آگاہ کیا۔