Friday, March 29, 2024

شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی

شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی
August 11, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بنی گالا میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی ‏تازہ ترین صورتحال پربریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ چین ‏میں چینی قیادت سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ہونے والی گفتگو سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر حکومت کی  آئندہ کی حکمت ‏عملی پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔ ‏ چین کے دورے سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا چین جانا بروقت اور فائندہ مند ثابت ہوا ، میری چینی حکام سے ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت ہوئی ، چینی  نے بغیر تحفظات کے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چینی حکام سے نشست شارٹ نوٹس پرہوئی، ایشو کی نزاکت اور اہمیت کے پیش نظر صدر شی نے نشست کی فوری اجازت دی۔ مذاکرات میں پارلیمان کا نقطہ نظر اور قومی سلامتی کمیٹی کا فیصلہ رکھا، چین نے کسی تحفظات کے بغیر ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور  ثابت کیا کہ وہ ہر آڑے وقت کا پاکستان کا ساتھی ہے ۔