Friday, May 3, 2024

شاہ محمود قریشی کی سری لنکا کے ہائی کمیشن آمد ، قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا

شاہ محمود قریشی کی سری لنکا کے ہائی کمیشن آمد ، قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا
May 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمیشن آمد ہوئی۔ وزیر خارجہ نے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مطلوبہ دہشت گرد کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ سری لنکا کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن ہائی کمیشن  کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں دہشتگردی کے واقعے پر افسوس ہے۔ دہشت گردی ایک چیلنج ہے ہمیں مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے پیچھے کون ہے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ وزیر خارجہ نے رمضان کے بعد سری لنکا کے دورے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سابق حکومت پیش رفت نہ کر سکی ۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان کو آگے بڑھائے گی۔ ۔  پلوامہ حملے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بھارت نے اجلت میں حملے کی تمام ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی۔ بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔