Friday, March 29, 2024

شاہ محمود قریشی کی جنوبی پنجاب محاذ تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات

شاہ محمود قریشی کی جنوبی پنجاب محاذ تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات
April 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب محاذ تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ رہنما تحریک انصاف کہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کو اس کا تشخص اور حق ملنا چاہئے، شہری بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے وفاق مضبوط ہوگا،پنجاب حکومت کی ناک کے نیچے ماڈل ٹاؤن میں جج کے گھر پر فائرنگ ہوئی، تحریک انصاف ججوں کے ساتھ کھڑی ہے ان کو ڈرایا نہیں جا سکتا۔