Saturday, April 20, 2024

شاہ محمود قریشی کی امریکا میں ہالینڈ اینڈ نائٹ کے نمائندہ ٹام ریلنڈز سے ملاقات

شاہ محمود قریشی کی امریکا میں ہالینڈ اینڈ نائٹ کے نمائندہ ٹام ریلنڈز سے ملاقات
July 20, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی امریکا میں صف اول کی لابنگ فرم "ہالینڈ اینڈ نائٹ" کے نمائندہ ٹام ریلنڈز سے ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی۔ ملاقات میں پاکستانی سفارتخانے اور لابنگ فرم کے مابین معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ لابنگ فرم پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پاکستانی سفارتخانے کی معاونت کرے گی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے سے پاک امریکا تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ ادھر علی زیدی کی کانگریس رکن ایرک سوالویل اور طاہر جاوید سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم کے تاریخی استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔