Friday, May 17, 2024

وزیرخارجہ کی افغان صدر سے ملاقات، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ کی افغان صدر سے ملاقات، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
September 15, 2018
کابل ( 92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات  کی ۔ ملاقات میں اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا  ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کے چینلجز مشترکہ ہیں ، دونوں ممالک کو مل کر ان کا سامنا کرنا ہوگا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کا  ایک روزہ اہم دورہ  کیا، دورے کے دوران  وزیرخارجہ نے افغان صدر اشرف غنی سے تیس منٹ تک ملاقات  کی ۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران  دو طرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس سے پہلے وزیرخارجہ شاہ محمود قر یشی نے وفد کے ساتھ افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقات کی  ، وفود کی سطح پر ہونے والے ان مذاکرات میں دو طرفہ امور ،علاقائی صورتحال اور افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کی گئی ۔ اس دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے چیلنجز مشترکہ ہیں ،  اور ان کا ایک ہی حل ہے کہ دونوں ملک مل کر ان چیلنجز سے نمٹیں  ،پاکستان اور افغانستان کو تعاون کا عمل مزید تیز کرنا ہو گا ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا افغانستان کا  ایک روزہ اہم دورہ  کر کے وطن واپس پہنچ گئے ۔ اپنے دورے کے دوران وزیرخارجہ نے افغان صدر اشرف غنی سے تیس منٹ تک ملاقات  کی  جس میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے دورے کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ  کے مطابق وزیرخارجہ نے  اعلیٰ افغان قیادت کو پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ۔ وزیرخارجہ نے افغان قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لئے افغان لیڈ سیاسی عمل کی بھر پور حمایت کرتا ہے ۔ اعلامیے کے مطابق وزیرخارجہ نے افغان پولیس کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیش کش بھی کی  جبکہ صدر اشرف غنی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ۔وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے 40 ہزار ٹن گندم کے تحفے کا خط افغان صدر کے حوالے کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قر یشی نے وفد کے ساتھ افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقات کی  ، وفود کی سطح پر ہونے والے ان مذاکرات میں دو طرفہ امور ،علاقائی صورتحال اور افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کی گئی۔