Wednesday, May 8, 2024

شاہ محمود قریشی کی افریقی ممالک کو سستے داموں ٹیکنالوجی ، استعدد کار فراہم کرنے کی پیشکش

شاہ محمود قریشی کی افریقی ممالک کو سستے داموں ٹیکنالوجی ، استعدد کار فراہم کرنے کی پیشکش
January 30, 2020
 نیروبی (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افریقی ممالک کو سستے داموں ٹیکنالوجی اور استعدد کار فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک افریقہ تجارتی و اقتصادی کانفرنس میں شرکت کی۔ پاکستان، افریقہ تجارتی و اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، کینیا دوستی اور قریبی تعاون کی مضبوط اور فعال تاریخ ہے۔ کینیا افریقہ کا دروازہ افریقہ مستقبل کا دروازہ ہے۔ اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے پاکستانی نیلے ہیلمٹ افریقہ میں استحکام کے لئے سرگرم ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی ختم، عدم تحفظ قصہ پارینہ بن چکا۔ پاکستان کی معیشت میں قوت خرید کا تخمینہ 1.19 ٹریلین ڈالر ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سی پیک میں خصوصی اقتصادی زونز بنا رہا ہے۔ پاکستان کی دفاعی صنعت ایف 16 کے ہم پلہ، کم قیمت جے ایف 17 تھنڈر طیارہ بنا رہی ہے۔ پاکستان میں سخت اصلاحات سے معیشت مستحکم، پائیدار ترقی شروع ہو رہی ہے۔ وزیر خارجہ  نے  مزید  کہا کہ  پاکستان، افریقہ تجارت 5 ارب ڈالر ہے جسے بڑھانا ہو گا۔ کانفرنس کا مقصد دو طرفہ کاروباری مشاورت اور اشتراک بڑھانا ہے۔ افریقہ پاکستان سے ٹیکنالوجیز اور استعداد کار نہایت سستے داموں حاصل کر سکتا ہے۔