Friday, March 29, 2024

شاہ محمود قریشی کا وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی عمران خان کیخلاف بیان بازی پر سخت ردعمل 

شاہ محمود قریشی کا وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی عمران خان کیخلاف بیان بازی پر سخت ردعمل 
May 29, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی عمران خان کیخلاف بیان بازی پر سخت ردعمل  کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہوں مذاکرات کے دوران ٹی او آرز کمیٹی کا ممبر ایسی بیان بازی کیسے کر سکتا ہے۔ حکومت کی جانب سے ٹی او آرز کمیٹی کے رکن خواجہ سعد رفیق کی عمران خان پر تنقید سے شاہ محمود قریشی برہم ہو گئے۔ معاملہ پارلیمانی ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ کمیٹی کے سامنے خواجہ سعد کا بیان اور فوٹیج رکھی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی نے خواجہ سعد رفیق کو حکومت اور اپوزیشن کے مابین جاری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحول بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں، لگتا ہے حکومت معاملات کو طے نہیں کرنا چاہتی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر ریلوے کی عمران خان کے بارے میں بیان بازی پر حیرت ہوئی۔ کمیٹی کا ممبر دوران مذاکرات دوسری پارٹی کے سربراہ بارے ایسی بیان بازی کیسے کر سکتا ہے۔ حکومت کے نمائندوں کو احتیاط سے کام لینا چاہئے۔