Friday, April 26, 2024

شاہ محمود قریشی کا محمد بن عبد الرحمن الثانی سے رابطہ ، امن کیلئے کاوشیں کرنے پر اتفاق

شاہ محمود قریشی کا محمد بن عبد الرحمن الثانی سے رابطہ ، امن کیلئے کاوشیں کرنے پر اتفاق
January 7, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قطری ہم منصب محمد بن عبد الرحمن التھانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے پاک، قطر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔ قبل ازیں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان شروع دن سے اس موقف پر قائم ہے کہ طاقت کا استعمال افغان مسئلے کا حل نہیں، ہمیں توقع ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات جلد بحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کا دارومدار، افغانستان میں قیام امن سے وابستہ ہے۔ پاکستان، مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔