Friday, April 19, 2024

شاہ محمود قریشی کا دورہ کویت ، اہم کویتی کاروباری شخصیات سے خصوصی ملاقات

شاہ محمود قریشی کا دورہ کویت ، اہم کویتی کاروباری شخصیات سے خصوصی ملاقات
May 19, 2019
 کویت (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو روزہ دورہ کویت کے دوران اہم کویتی کاروباری شخصیات کے ساتھ خصوصی ملاقات کیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، کویت کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دورے کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا خواہش ہے کویتی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ پاکستان میں ہماری حکومت بزنس انفراسٹرکچر  ڈویلپمنٹ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ۔ معیشت کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے بنائی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی سربراہی  وزیرِ اعظم  عمران خان خود کر رہے ہیں۔