Tuesday, April 23, 2024

شاہ محمود قریشی کا دورہ کویت ، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں ‏

شاہ محمود قریشی کا دورہ کویت ، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں ‏
May 21, 2019
کویت ( 92 نیوز) پاکستان اور کویت کے مابین تعلقات بہتر بنانے کی کاوشیں   لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو روزہ دورہ کویت کیا۔  وزیر خارجہ نے اپنے دورے کے دوران کویتی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں اور  ویزا پابندیوں کے خاتمے، تجارتی حجم بڑھانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا 18 مئی 2019ء کو دو روزہ سرکاری دورہ پر کویت پہنچے  جہاں   پاکستانی سفارتخانے کو کمیونٹی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت دیں ۔ شاہ محمود قریشی نے  کویتی وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح سے ملاقاتیں کیں جب کہ  کویتی وزیرخارجہ کے افطار عشائیہ میں شرکت بھی کی ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  پاک کویت تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں ، ایک لاکھ سے زائدپاکستانی کویت کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں ۔ وزیر خارجہ نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات میں وزیراعظم کی نیک خواہشات، صدر اور وزیراعظم کے تحریر کردہ خطوط پہنچائے اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی، مسئلہ کشمیر اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرپاکستانی موقف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے  پاکستان کیلئے کویتی ویزا پالیسی پر نظر ثانی،2011ء سے لگی ویزا پابندیاں اٹھانے پر زور دیا۔  انہوں نے  کہا خلیج اور کویت میں مقیم پاکستانی کویتی منڈی تک رسائی چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ پاکستان نے سفری دستاویزات کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کیلئے موثر انتظامات کیے ہیں جس پر  کویتی قیادت نے ویزا پابندیوں پر نظر ثانی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ وزیر خارجہ نے کویتی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں، پارٹی عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں ۔