Friday, March 29, 2024

شاہ محمود قریشی کا جواد ظریف کو ٹیلی فون ، کورونا وائرس سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا

شاہ محمود قریشی کا جواد ظریف کو ٹیلی فون ، کورونا وائرس سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا
March 22, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو ٹیلی فون کیا اور کورونا وائرس سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ایران کی حکومت اور عوام جس بہادری سے اس عالمی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں قابل تحسین ہے۔ شاہ محمود قریشی نے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر کی جانے والی وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔