Friday, March 29, 2024

شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کو خط کے ذریعے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کو خط کے ذریعے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
June 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کوخط لکھ دیا دوبارہ مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے ایس جے شنکر کو وزیرخارجہ کاعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کو خط لکھا جس میں انہوں نے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت چاہتا ہے۔ خطے میں امن واستحکام سے ہی ترقی ممکن ہے۔ نجی دورے پر نئی دہلی میں موجود سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارت کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان کے خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے موقف سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے خطے میں امن و ترقی سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر سامنے رکھا۔ سیکرٹری خارجہ نے ہمسائیوں سے اچھے تعلقات کی پاکستانی پالیسی پر بھی بات کی۔