Saturday, May 11, 2024

شاہ محمود قریشی کا اہم ترین دورہ چین، اعلیٰ حکام بھی ہمراہ گئے

شاہ محمود قریشی کا اہم ترین دورہ چین، اعلیٰ حکام بھی ہمراہ گئے
August 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم ترین دورے پر چین روانہ ہو گئے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلیٰ حکام بھی ہمراہ گئے۔ ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا چینی قیادت سے ملاقاتیں دونوں ممالک کیلئے مفید ثابت ہوں گی۔ وفد چین میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کرے گا۔ وزیر خارجہ چین کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ چین میں ہونیوالے والے "پاک، چین اسٹریٹیجک مذاکرات" کے دوسرے دور میں شرکت کریں گے۔ مذاکرات میں چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔ مذاکرات میں سی پیک فیز ٹو سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات ہو گی۔ واضح رہے کہ پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات کا پہلا دور مارچ میں منعقد ہوا تھا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرونا عالمی وبا کے بعد چین کا دورہ کرنے والی پہلی سیاسی شخصیت ہیں۔