Tuesday, April 16, 2024

شاہ محمود قریشی کا او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ ، کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی کا او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ ، کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال
August 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کے لیے پاکستان کی بھرپور سفارتکاری جاری ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ اور مقبوضہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔ شاہ محمودقریشی  سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف بن احمد نےمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا  مقبوضہ وادی کے حالات پر   گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ  نہتے کشمیری مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ترک صدرکے  شکر گزار ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب بھی متحرک ہیں۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوزا سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے پیدا مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔ جنرل اسمبلی کی صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویش سے دیکھ رہے ہیں۔