Tuesday, May 21, 2024

شاہ محمود قریشی کا امریکی چینل سی این این کو انٹرویو، اسرائیل نواز اینکر کی بولتی بند کردی

شاہ محمود قریشی کا امریکی چینل سی این این کو انٹرویو، اسرائیل نواز اینکر کی بولتی بند کردی
May 21, 2021

نیویارک (92 نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی چینل سی این این کو انٹرویو، اسرائیل نواز اینکر کی بولتی بند کردی۔ حیران پریشان سی این این کی اینکر وزیرخارجہ کو سفیر کہہ کرپکارتی رہی۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی راکڈ، سی این این اینکر شاکڈ، سی این این ایکسپوزڈ، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

مغربی ہوم گراؤنڈ میں کپتان کے اہم کھلاڑی کا بڑا چھکا، شاہ محمود قریشی نے مغربی میڈیا پر بیٹھ کر مغربی میڈیا کی جانبداری بے نقاب کردی۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی حاضر جوابی پر سی این این اینکر ششدر رہ گئی۔ حواس باختہ اینکر وزیر خارجہ کو سفیر کہہ کرپکارتی رہی۔

سوشل میڈیا پر شاہ محمود قریشی کا سی این این کو انٹرویو ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جس میں ایک طرف صارفین پاکستانی وزیر خارجہ کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں تو دوسری جانب سی این این پر کھل کر طنز اور تنقید بھی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی وزیر خارجہ کی تعریفوں کے پل بندھ گئے، ایک صارف نے انٹرویو کی دلچسپ تصویر شیئر کی۔

صائمہ نامی صارف لکھتی ہیں پاکستانی وزیر خارجہ نے یواین میں کھڑے ہو کر فلسطین کو مقدمہ لڑا۔

پرویز نے لکھا کہ جب شاہ محمود نے مغربی میڈیا کی کڑوی سچائی بے نقاب کی تو انہیں اینٹی سمیٹک کہا جانے لگا۔

کیپٹن جیک نے سی این این کی اینکر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ جب غضب کی بے عزتی ہوتو ایسا منہ بنتا ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگ پاکستانی وزیر خارجہ کے دبنگ انٹرویو کو خراج تحسین اور فلسطین پر اصولی موقف کی کھل کر تعریف کررہے ہیں۔