Thursday, May 9, 2024

شاہ محمود قریشی کا آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ

شاہ محمود قریشی کا آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ
April 8, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ کیا۔

وزیرخارجہ کا آرمی میڈیکل کور کی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اور آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فارری ہیبیلٹیشن میڈیسن کے سربراہ کمانڈنٹ میجر جنرل ظفر علی اور انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ نے خیر مقدم کیا۔

وزیرخارجہ نے انسٹی ٹیوٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ انہوں نے طبی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری جری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن ملک میں مصنوعی اعضا کا سب سے بڑا اور جدید مرکز ہے جہاں خاص طور پر محاذ جنگ پر زخمی ہونے والے فوجیوں کا علاج کے لیے لایا جاتا ہے۔