Friday, April 19, 2024

شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی میں اختلافات کی تردید کر دی

شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی میں اختلافات کی تردید کر دی
May 1, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت پوری پارٹی ان کے ساتھ ہے۔ الزام تراشیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا احتساب پر سب متفق ہیں۔ کل اپوزیشن کے اجلاس میں ٹی او آرز طے کرلیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے پارٹی میں اختلافات کی تردید بھی کی۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے سندھ میں کرپشن مٹاﺅ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے اندرون سندھ کے کئی شہروں اور دیہات کا دورہ کیا۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ ان کے اتنے اہم ایونٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شرکت کرنا گوارا نہ کیا اور اس طرح سندھ میں شروع کی گئی کرپشن مٹاﺅ مہم کپتان کی شمولیت کے بغیر ہی اختتام پذیر ہو گئی۔