Saturday, April 27, 2024

شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ''کشمیر بنے گا پاکستان'' کے نعرے لگوا دئیے

شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ''کشمیر بنے گا پاکستان'' کے نعرے لگوا دئیے
August 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ  اجلاس میں خطاب کے دوران ''کشمیر بنے گا پاکستان'' کے نعرے لگوا دیئے۔ انہوں نے کہا مشتر کہ اجلاس کا مقصد کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی عوام، حکومت، اپوزیشن اور کشمیری عوام نے بھارتی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ شاہ محمود قریشی بولے بھارتی حرکت اورغیرقانونی فعل پر پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی تنقید ہو رہی۔ بھارت کی 5 اگست کی حرکت نے اس مسئلے کو بین الاقوامی مسئلہ بنا دیا ہے۔ چدم برم نے کہا بھارت کی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔ بھارت کا پڑھا لکھا طبقہ کہہ رہا ہے مرکزی اسٹرکچر پر کاری ضرب لگی ہے۔ مودی کوخوش فہمی ہے تو کرفیو ہٹا دے اور فوج واپس بلائے۔ ( وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان سے نکالا جا رہا ہے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگوائے ۔