Saturday, May 11, 2024

شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر برطانوی پارلیمنٹیرینز واجد خان کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا

شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر برطانوی پارلیمنٹیرینز واجد خان کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا
October 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ واجد خان کی ملاقات ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹیرینز کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا۔

شاہ محمود قریشی سے چیئرمین پاکستان یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن پرویز اقبال لوسر بھی ملے۔ اس دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپی ممالک میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد مقیم ہے جو دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کو پاکستان یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے یورپی ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے فرینڈشپ فیڈریشن کی خدمات کو سراہا۔