Monday, September 16, 2024

شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین اور چودھری سرور کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین اور چودھری سرور کیخلاف طبل جنگ بجا دیا
April 10, 2016
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کی دھڑے بندی پارٹی کے اندر واضح تقسیم میں بدل گئی۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں جہانگیر ترین اور چودھری سرور کے ہاتھوں عام انتخابات کا ٹکٹ لینے سے سیاست چھوڑنے کو ترجیح دیں گے۔ جو لوگ پیسے کے بل بوتے پر پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، انہیں نظریاتی کارکنوں کی طاقت سے بھگا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف میں دھڑے بندی کھل کر سامنے آگئی۔ شاہ محمود قریشی جہانگیر ترین اور چودھری سرور کیخلاف پھٹ پڑے۔ ان کا کہنا ہے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ کیلئے ان کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاو¿ں گا، ان کے ہاتھوں ٹکٹ لینے سے سیاست چھوڑنے کو ترجیح دونگا۔ شاہ محمود قریشی نے چودھری سرور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کوئی بھی عمران خان کے فیصلے پر اثرانداز نہیں ہو سکتا۔ شاہ محمودقریشی انٹراپارٹی انتخابات میں تحریک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار شفقت محمود کی انتخابی مہم میں تو خوب گرجے برسے مگر ساتھ ہی 24 مارچ کو کارکنوں کو اسلام آباد یوم تاسیس کے لئے تیاریاں کرنے کا کہا۔