Friday, April 26, 2024

شاہ محمود قریشی مشن فلسطین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی مشن فلسطین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
May 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے، کہتے ہیں جس مقصد کے لئے وزیر اعظم نے مجھے بھیجا اس میں کامیاب ہوا، میرے ذہن میں کشمیر کے حل کا خاکہ ہے جو قیادت کو پیش کروں گا۔

امریکا سے وطن واپسی پر شاہ محمود قریشی نے ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جارہےہیں، آج فلسطینی اور کشمیری ڈیموگرافک تبدیلیوں سے پریشان ہیں، مسئلہ فلسطین کےحل تک مشرق وسطیٰ میں چنگاری سلگتی رہےگی اور مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا۔

سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر پیش رفت کرنا ہوگی۔ میرے ذہن میں کشمیر کے حل کا خاکہ ہے جو قیادت کو پیش کروں گا۔، قیادت نے منظوری دی تو اس پر بھی عمل کرکے دکھاؤں گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جس مقصد کے لئے وزیر اعظم نے مجھے بھیجا اس میں کامیاب ہوا،ہمارا پہلا مقصد فلسطین میں سیزفائر کرانا تھا جو ہوگیا۔ اس کامیابی کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جاتا ہے، وزیر اعظم مجھے مشن نہ دیتے تو یہ سب ممکن نہ ہوتا۔