Monday, May 13, 2024

شاہ محمود قریشی قطر کا مختصر دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

شاہ محمود قریشی قطر کا مختصر دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ
January 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر کا مختصر دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے، دوحہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر سید احسن رضا شاہ اور قطری حکام نے الوداع کہا۔ دوحہ میں وزیر خارجہ نے قطری نائب وزیراعظم، ہم منصب شیخ محمد سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی مخدوش صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔