Tuesday, May 21, 2024

شاہ محمود قریشی سے عرب امارات کے وزیر خارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت

شاہ محمود قریشی سے عرب امارات کے وزیر خارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت
February 22, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) شاہ محمود قریشی سے عرب امارات اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا ہم منصب شاہ محمود سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے پلوامہ واقعہ، بھارتی الزامات اور دھمکیوں کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے خط سے بھی آگاہ کیا۔ یو اے ای کے وزیر خارجہ  بولے دوطرفہ سطح پر دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور کثیر الجہتی برادرانہ تعلقات ہیں۔