Monday, May 13, 2024

شاہ محمود قریشی سے انٹونی بلنکن کا رابطہ ، افغانستان میں بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی سے انٹونی بلنکن کا رابطہ ، افغانستان میں بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کا رابطہ ہوا جس میں افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظرسے آگاہ کیا۔ افغان مسئلے کے سیاسی حل پر زور اور کہا پاکستان پُرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے امریکا اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔