Thursday, May 9, 2024

شاہ محمود قریشی دورہ ایران کے بعد سعودی عرب روانہ

شاہ محمود قریشی دورہ ایران کے بعد سعودی عرب روانہ
January 13, 2020
تہران ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ ایران کے بعد  سعودی عرب روانہ ہو گئے ، وزیر خارجہ سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کریں گے ۔ شاہ محمود قریشی  فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات میں مشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی ، خطے میں دیر پا  امن سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے ۔ دورہ ایران کے دوران وزیر خارجہ نے  ایرانی صدر اور  ہم منصب سے ملاقاتیں کیں جن میں مشرق وسطیٰ، خلیج کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفترخارجہ کے مطابق ایران کی قیادت نے کشیدگی میں کمی اور دیرپا امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہا ۔ شاہ محمود قریشی نے دورہ ایران کے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی سے تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی، خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاکستانی سرزمین کسی جنگ کےلیے استعمال نہیں ہوگی۔