Wednesday, April 24, 2024

شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے
May 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے۔

بغداد ایئرپورٹ پر عراقی نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر صالح اور دیگر حکام نے شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا۔ وزیرخارجہ عراقی ہم منصب فواد حسین اور دیگر اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔