Tuesday, April 16, 2024

وزیر خارجہ تین روزہ دورہ پر امریکا روانہ ہو گئے

وزیر خارجہ تین روزہ دورہ پر امریکا روانہ ہو گئے
January 15, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایران امریکا تنازع کے حل کیلئے سرگرم پاکستان کے وزیر خارجہ  ایران اور سعودی عرب کے دورہ کے بعد امریکا روانہ ہو گئے ہیں ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن اور نیو یارک جائیں گے ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد سیاسی اور سفارتی ذرائع سے کشیدگی مین کمی لانا ، تنازع کے حل اور دیر پا امن کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہو گئے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نیو یارک میں سیکرٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ کل سے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مائیک پومپیو، مشیر قومی سلامتی رابرٹ او برائن اور امریکی انتظامیہ کے دیگر اعلی عہدیداروں، میڈیا اور تھنک ٹینکس سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ .. دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں مشرق وسطی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی ، سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کے خاتمے اور ان کے حل کی کوششوں کو تقویت دینا ہے ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ وزیر خارجہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے کشمیریوں کے طویل مصائب پر بھی بات چیت کریں گے، وزیر خارجہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار اور معاونت جاری رکھنے کے عزم کو بھی اجاگر کریں گے۔