Tuesday, April 16, 2024

شاہ محمود سے بیرسٹر فروغ نسیم کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

شاہ محمود سے بیرسٹر فروغ نسیم کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال
February 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی، مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی ملاقات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری اور سیکٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔