Saturday, April 20, 2024

شاہ محمود سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

شاہ محمود سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
October 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی ملاقات ہوئی، ملاقات دوطرفہ تعلقات، کورونا وبائی صورتحال سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اورگہرے دو طرفہ تعلقات موجود ہیں، برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور شرکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے متمنی ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے جس حکمت عملی سے کورونا وباء کے پھیلاؤ کوجس کامیابی سے روکا وہ قابل تحسین ہے۔