Friday, April 26, 2024

شاہ محمود سے امریکی ڈیمو کریٹک رہنماء طاہر جاوید کی ملاقات، اہم اُمور پر تبادلہ خیال

شاہ محمود سے امریکی ڈیمو کریٹک رہنماء طاہر جاوید کی ملاقات، اہم اُمور پر تبادلہ خیال
November 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی ڈیمو کریٹک رہنماء طاہر جاوید نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور معاشی سفارتکاری سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود بولے پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، حکومت کی توجہ معاشی ترجیحات پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان، بیرونی سرمایہ کاروں کو، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے، ای ویزہ سمیت کئی اہم سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ امریکی کمپنیاں ان مراعات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں۔

وزیر خارجہ نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے ڈیموکریٹک رہنماء طاہر جاوید کی خدمات کو سراہا۔

طاہر جاوید نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہیں، پاکستان اور امریکا کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔