Wednesday, May 15, 2024

شاہ محمود سے افغان سیاسی وفد کی ملاقات، کابل پر طالبان قبضے کے بعد کی صورتحال پر گفتگو

شاہ محمود سے افغان سیاسی وفد کی ملاقات، کابل پر طالبان قبضے کے بعد کی صورتحال پر گفتگو
August 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) افغان وفد وزارت خارجہ پہنچا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مہمانوں کا استقبال کیا، وفد میں افغان قومی جرگے کے اسپیکر اسمبلی میر رحمٰن رحمانی، صلاح الدین ربانی، محمد یونس قانونی، استاد کریم خلیلی اور دیگر شامل تھے، ملاقات میں کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

افغان وفد کی وزارت خارجہ اسلام آباد آمد ہوئی ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

وفد میں افغان قومی جرگے کے اسپیکر اسمبلی میر رحمان رحمانی، صلاح الدین ربانی، محمد یونس قانونی، استاد کریم خلیلی اور دیگر شامل تھے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان رہنمائوں کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ، ہمارا حتمی مقصد پُرامن، متحد، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے۔ اُمید ہے کہ ہم ملکر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ عالمی برادری واضح طور پر افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ، ضروری ہے کہ ہم ملکر افغانستان اورخطے کی بہتری کےلیے لائحہ عمل وضع کریں۔ افغان مسئلے کا پرامن سیاسی حل جامع مذاکرات میں ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان میں بدامنی ہو اور اندرونی انتشار سے ہمسایہ ممالک متاثر ہوں۔ ان عناصرپرنظررکھنا ہوگی جو پاکستان کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ مصالحانہ کردار کو غلط رنگ دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔