Saturday, May 11, 2024

شاہ محمود اور چینی ہم منصب کا رابطہ ، شاہ محمود نے افغانستان کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا

شاہ محمود اور چینی ہم منصب کا رابطہ ، شاہ محمود نے افغانستان کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا
August 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب وانگ ژی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان  مشترکہ مقاصد بالخصوص افغانستان کی بدلتی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان اور خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان اور چین نے" ٹرائیکا پلس "کا حصہ ہوتے ہوئے امن کی کاوشوں کو آگے بڑھانے میں گرانقدر معاونت فراہم کی۔ موجودہ صورتحال میں افغان عوام اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کو افغانستان کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل ،وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی بابت آگاہ کیا۔