Thursday, March 28, 2024

شاہ محمود اور چینی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، کرونا پر بھرپور حمایت کا اظہار

شاہ محمود اور چینی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، کرونا پر بھرپور حمایت کا اظہار
February 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب وینگ یی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے چین کی کوششوں پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اظہار کردیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چینی وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ چینی وزیر خارجہ وینگ یی کا کہنا تھا کہ چینی عوام کے مشکل وقت میں پاکستان مدد کی پوری کوشش کر رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کو ظاہر کرتا ہے۔