Tuesday, May 7, 2024

شاہ محمد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا معاون خصوصی بننے سے معذرت کر لی

شاہ محمد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا معاون خصوصی بننے سے معذرت کر لی
August 27, 2018
پشاور( 92 نیوز) شاہ محمد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا معاون خصوصی بننے سے معذرت کر لی۔ بنوں سے تعلق رکھنے والے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی شاہ محمد نے وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی بننے سے معذرت کر لی اور کہا کہ کابینہ میں صوبے کے جنوبی اضلاع کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ شاہ محمد کو وزیر اعلٰی کا معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا تو انہوں نے یہ عہدہ شکریہ کے ساتھ واپس کر لیا، کہتے ہیں انہیں وزیر نہ بنانے کی سازش پی ٹی آئی میں موجود ایک گروپ نے کی ہے۔ شاہ محمد گزشتہ حکومت میں بھی وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ رہے، ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹرانسپورٹ کا معاون خصوصی تو مقرر کر دیا گیا مگر وہ وزیر نہ بن سکے۔ شاہ محمد کے بقول جنوبی اضلاع صوبے میں پسماندہ ترین اضلاع ہیں مگر ان اضلاع کی بجائے سارے وزیر ترقی یافتہ علاقوں سے نامزد کئے گئے۔