Friday, May 10, 2024

شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے عرس کی تقریبات شرو ع ہو گئیں

شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے عرس کی تقریبات شرو ع ہو گئیں
October 14, 2019
بھٹ شاہ ( 92 نیوز) سندھ کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ کے 276 ویں عرس کی سہ روزہ تقریبات کا  آغاز ہو گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے  مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی  ،عرس کے  موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے  ہیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ کا پیغام امن ہے، انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے پوری دنیا کو امن و سلامتی، بھائی چارے، محبت اور اخوت کا درس دیا۔ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے ملک بھر سے زائرین بڑی تعداد میں بھٹ شاہ پہنچے ہیں، عقیدت مند مزار پر حاضری دے کر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔ عرس کے موقع پر ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا ہے، زائرین کو جامہ تلاشی کے بعد ہی مزار میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔