Friday, May 3, 2024

شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے عرس کا دوسرا روز‘ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے عرس کا دوسرا روز‘ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری
November 28, 2015
بھٹ شاہ (92نیوز) عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ کے 272 ویں عرس کی تقریبات بھٹ شاہ میں جاری ہیں۔ ملک بھر سے زائرین مزار پر پہنچ کر حاضری دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ کے 272 ویں عرس کے دوسرے روز بھی بڑی تعداد میں زائرین کی بھٹ شاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر سے آنے والے زائرین مزار پر حاضری دے کر چادر چڑھا رہے ہیں۔ زائرین کا کہنا ہے کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی نے اپنی صوفیانہ شاعری کے ذریعے خدمت انسانیت اور مذہبی رواداری کا درس دیا ہے۔ عرس کے موقع پر شاہ عبدالطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ کے راگی فنکار شاہ صاحب کا کلام سنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور زائرین کی سہولت کے لئے مزار کے احاطے میں مفت طبی کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔