Thursday, May 9, 2024

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 276 ویں عرس کی تقریبات کا دوسرا روز

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 276 ویں عرس کی تقریبات کا دوسرا روز
October 15, 2019
بھٹ شاہ ( 92 نیوز ) سندھ کے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 276 ویں سہ روزہ عرس کی تقریبات بھٹ شاہ میں دوسرے روز بھی جاری ہیں، ملک بھر سے زائرین بھٹ شاہ پہنچ کر مزار پر حاضری دے رہے ہیں۔ سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 276 ویں عرس کی سہ روزہ تقریبات بھٹ شاہ میں جاری ہیں، ملک بھر سے زائرین بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دے کر عقیدت کر پھول نچھاور کررہے ہیں۔ عرس کے موقع پر مختلف تقریبات جاری ہیں، سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ثقافتی گاؤں بھی سجایا گیا ہے جہاں سندھی ثقافتی اشیاء کی نمائش جاری ہے۔ شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے عرس کی تقریبات میں گھوڑوں کی ریس کے علاوہ سندھ کا روایتی کھیل ملاکھڑا بھی منعقد کیا گیا جہاں ملک بھر سے آئے پہلوانوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔