Thursday, April 25, 2024

شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے 275ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے 275ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا
October 24, 2018
بھٹ شاہ ( 92 نیوز) سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ کے 275 ویں عرس کی سہہ روزہ تقریبات آغاز ہو گیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا۔ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے عرس کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی شاعری کے ذریعے پوری دنیا کو امن و سلامتی، بھائی چارے، محبت اور اخوت کا درس دیا۔ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے ملک بھر سے زائرین بڑی تعداد میں بھٹ شاہ پہنچے  ، عقیدت مند مزار پر حاضری دے کر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔ عرس کے موقع پر 3 ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو سکیورٹی پر تعینات کیا گیا ہے،زائرین کو جامہ تلاشی کے بعد ہی مزار میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔