Tuesday, May 14, 2024

شاہ عالم مارکیٹ میں دو گروپوں میں فائرنگ، تین افراد جاں بحق ، تین زخمی

شاہ عالم مارکیٹ میں دو گروپوں میں فائرنگ، تین افراد جاں بحق ، تین زخمی
March 29, 2021

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب  کر لی جب کہ ملو ث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  شاہ عالم مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعہ اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔