Tuesday, April 23, 2024

شاہ شمس سبزواری کے 767 ویں سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات شروع ہو گئیں

شاہ شمس سبزواری کے 767 ویں سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات شروع ہو گئیں
June 1, 2020

ملتان  ( 92 نیوز) ملتان میں عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ شمس سبزواری کے 767 ویں سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات شروع ہو گئیں ، کورونا وائرس کے پیش نظر عرس کی تقریبات سادگی کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہیں ۔

 برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس سبزواری کے دو روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ، دلوں میں مرادیں لئے عرس مبارک میں شرکت کے لئے ملک کے مختلف علاقوں سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، زائرین ملکی سلامتی اور کورونا کی وباء کے خاتمے کے لئے دعائیں کر رہے ہیں ۔

 کورونا وائرس کے پیش نظر عرس تقریبات سادگی سے منائی جا رہی ہیں جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ،کسی بھی زائر کو ماسک پہنے بغیر مزار مبارک کے احاطہ میں داخلے کی اجازت نہیں ۔

عرس مبارک کی سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، مزار کے داخلی خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو -

زائرین کہتے ہیں کہ اولیاء اللہ کے آستانوں پر آ کر انہیں قلبی سکون نصیب ہوتا ہے ۔