Friday, March 29, 2024

شاہ سلمان کی سعودی عرب میں امریکی فورسز تعینات کرنیکی اجازت

شاہ سلمان کی سعودی عرب میں امریکی فورسز تعینات کرنیکی اجازت
October 13, 2019
ریاض (92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے آرامکو پر ہونے والے حملے کے بعد سعودی عرب میں امریکی فورسز کی تعیناتی کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرمان روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے پچھلے ماہ سعودی تیل تنصیبات آرامکو پر ہونے والے حملے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں امریکی فورسز اور جنگی سازو سامان کی سعودی عرب میں تعیناتی کی اجازت دی ہے۔ ادھر امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے گذشتہ روز 3 ہزار مزید امریکی فوجی اور جنگی سازوسامان سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا تھا