Friday, April 26, 2024

شاہ سلمان بن عبدالعزیزنےدی عازمین حج کی تعدادبڑھانےکی منظوری دیدی

شاہ سلمان بن عبدالعزیزنےدی عازمین حج کی تعدادبڑھانےکی منظوری دیدی
January 6, 2017

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آئندہ حج سیزن کے دوران اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آئندہ حج سیزن کے لیے عازمین حج کی تعداد بڑھانے کی منطوری دے دی ہے ، سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ نے بھی اس خبرکی تصدیق کی ہے  ان کا کہنا تھا کہ حج سپریم کمیٹی کے سربراہ وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے بھی اس بات پر زور دیا ہے عازمین حج کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی ۔