Friday, April 26, 2024

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مہاتیر محمد کا ٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعلقات بڑھانے پر گفتگو

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مہاتیر محمد کا ٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعلقات بڑھانے پر گفتگو
December 17, 2019
 ریاض (92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سعودی عرب اور ملائیشیا کے باہمی تعلقات بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ملائیشیا اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہاتیر محمد سے گفتگو کے دوران زور دیا کہ مشترکہ اسلامی جدوجہد کا پلیٹ فارم اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی ہے۔ یہ پلیٹ فارم بے حد اہم ہے۔ یہ امت مسلمہ کی دلچسپی کے تمام اسلامی مسائل پر غور و خوض کے لیے اتحاد بین المسلمین کا ضامن ہے۔