Thursday, April 18, 2024

شاہ سلمان اگلے ہفتے بادشاہت چھوڑ دینگے، برطانوی اخبار کا دعویٰ

شاہ سلمان اگلے ہفتے بادشاہت چھوڑ دینگے، برطانوی اخبار کا دعویٰ
November 17, 2017

لندن (92 نیوز) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی  فرمانروا  شاہ سلمان جلد اپنے اختیارات ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حوالے کر دیں گے۔
سعودی عرب میں حالیہ رونما ہونے والے غیر متوقع اقدامات اور تبدیلوں کے بعد ایک اور بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ سلمان اگلے ہفتے بادشاہت چھوڑ کر اقتدار سے الگ ہو جائیں گے۔
اخبار نے کہا کہ شاہ سلمان اقتدار اپنے بیٹے اور موجودہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حوالے کر دینگے۔
شاہ سلمان سعودی مملکت میں ملکہ برطانیہ کی طرح کا کردار ادا کرینگے اور مملکت کا برائے نام عہدہ اپنے پاس رکھیں گے اور انتظامی امور میں کوئی مداخلت نہیں کرینگے۔